زکات فاؤنڈیشن کے ایک رکن نے کہا کہ 'شہری انتخابات سے قبل جلد بازی میں جو وارڈوں کا پریسیمن کیا گیا ہے وہ غلط ہے۔ ہم ریاستی حکومت سے یہ درخواست کرتے ہیں کہ جو وارڈ پریسمن کا کام کیا گیا ہے اس کو انتخابات سے قبل صحیح کیا جائے۔ وارڈ پریسیمن میں اقلیتوں اور دلیتوں کو زہن میں رکھتے ہوئے ایک خاص قوم کو فائدہ پہنچانے کا کام کیا گیا ہے'۔
پرس سے خطاب کے درمیان زکات فاؤنڈیشن کے ذمہ داروں نے کہا کہ 'جہاں پر مسلم قوم مضبوط تھی وہاں پر ایک خاص قوم کو فائدہ پہنچانے کی نیت سے پندرہ سے بیس ہزار ووٹرز کا اضافہ کر دیا گیا ہے'۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ 'اس کارروائی میں سپریم کورٹ کی گائیڈ لائن کو بھی نظر انداز کر دیا گیا ہے'۔