اجمیر: ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں تنظیم بزم مانی کی جانب سے مشاعرہ بزم سلام کا انعقاد کیا گیا جس میں مشہور شعرا کرام نے شرکت کی۔ محفل بزم سلام کے منتظمین ایس ایف امین چشتی کے مطابق ہر سال یہ پروگرام منعقد کیا جاتا ہے۔
رواں برس یہ پروگرام علاقہ خادم محلہ کے چشتیہ شادی ہال میں منعقد کیا گیا تھا, جس میں شہر بھر کے نامور شعراء کرام نے شرکت کی اور حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور شہدائے کربلا کی شان سے لے کر حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کی شان میں عمدہ سے عمدہ کلام پیش کیے گئے, جسے سن کر سامعین جھوم اٹھے اور شاعروں کے اس بہترین کلام پر واہ واہ اور داد دی گئی۔ منتظمین کے مطابق یہ ایک غیر طرحی مشاعرہ تھا جس میں زیادہ تر اجمیر اور مضافات سے تعلق رکھنے والے شعراء کرام نے اپنا کلام پیش کیا۔