اردو

urdu

ETV Bharat / state

مکیش پنوار نے 'تتلی اسپی عالیہ زیبرا' تلاش کی - ملک کی 1328 ویں تتلی اسپی عالیہ زیبرا

ریاست راجستھان میں تتلی ماہ کے تحت ملک کی 1328 ویں تتلی اسپی عالیہ زیبرا کھوج نکالنے کا فخر حاصل ہوا ہے۔

مکیش پنوار نے ملک کی 1328 ویں 'تتلی اسپی عالیہ زیبرا' تلاش کی
مکیش پنوار نے ملک کی 1328 ویں 'تتلی اسپی عالیہ زیبرا' تلاش کی

By

Published : Sep 29, 2020, 7:47 PM IST

ملک میں تتلیوں کو گننے، سمجھنے اور ان کا تحفظ کرنے کی مہم کو عوام تک لے جانے کے لئے منائے جار ہے تتلی ماہ یعنی ’بگ بٹرفلائی منتھ‘ کے تحت راجستھان کو ملک کی 1328 ویں تتلی اسپی عالیہ زیبرا دریافت کرنے کا فخر حاصل ہوا ہے۔

پچھلے 15 برسوں سے تتلیوں پر تحقیق کرنے والے واگڑ نیچر کلب کے رکن اور سرکاری اسکول کے ٹیچر مکیش پنوار نے اس اسپی عالیہ زیبرا تتلی کو آٹھ نومبر 2014 ساگواڑا میں دیکھا تھا اور اسی دن انہوں نے تصویر لے کر اس کی پہچان کے لئے اتراکھنڈ بھیم تال میں واقع بٹرفلائی تحقیقی تنظیم کو بھیجا تھا۔ بٹرفلائی تحقیقی تنظیم نے اس تتلی کی پہچان میں اہم کردار ادا کیا اور اس پر قریب چھ سال کی لمبی تحقیق کے بعد ادارے کے ڈائریکٹر پیٹر امیٹاچوک نے آج اس کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تتلی ہندوستان کی 1328 ویں تتلی ہے۔


ادارے کے ڈائریکٹر پیٹر اسمیٹاچوک نے بتایاکہ تیز رفتار سے پرواز بھرنے والی اس تتلی کی چوڑائی صرف 2.5سینٹی میٹر ہوتی ہے۔ اس تتلی کو سال 1888 میں پاکستان کے اٹوک شہر میں دیکھا گیا تھا ۔اس وقت اس شہر کا نام کیمپ بیلپور تھا۔وہ بتاتے ہیں کہ سال 2016 میں پاکستان کی کتاب بٹرفلائی آف پاکستان میں بھی اس کا ذکر ہے۔


پنوار نے اب تک راجستھان میں 111 نسلوں کی تتلیوں کو دیکھا اور پہچانا ہے۔ وہیں انہوں نے ان میں سے82 نسلوں کی تتلیوں کے لائف سرکل کا مطالعہ کرکے کلک بھی کیا ہے۔اس سے پہلے پنوار کی پہل پر ہی محکمہ جنگلات ،راجپوتانہ سوسائیٹی آف نیچورل ہسٹری ،واگڑ نیچر کلب کے جوائنٹ وینچر میں 24 فروری 2018 کو راجستھان ریاست کا پہلا بٹرفلائی فیسٹیول بھی ساگواڑا میں ہی منعقد کیا گیا تھا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details