اردو

urdu

ETV Bharat / state

محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے بعد  نئے اسلامی سال کا آغاز

ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر میں واقع حضرت خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ میں ذکر حسین کربلا کا آغاز ہوگیا ہے۔

محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے بعد  نئے اسلامی سال کا آغاز

By

Published : Sep 1, 2019, 1:04 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 1:37 AM IST

پورے ملک میں محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے ساتھ ہی اسلامی نئے سال کا آغاز ذکر کربلا سے شروع ہوگیا ہے، اس کے ساتھ ہی اجمیر شریف درگاہ کے خادموں نے امام حسین کی چوکی کی رسم ادا کی گئ۔

محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے بعد نئے اسلامی سال کا آغاز
عاشق حضرت امام حسین علیہ السلام نے محرم الحرام کا چاند کے دیدار کے ساتھ محرم کی رسم شروع کر دی ہے۔

اجمیر میں چاند رات کے موقع پر امام حسین کے تعزیۂ چوکی کی رسم اداکی گئ، اس موقع پر عقیدت مندوں نے مرثیہ خوانی کی اور امام حسین کے نام سے نذرو نیاز ادا کی ہے۔

محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے بعد نئے اسلامی سال کا آغاز

اس دفعہ ساڑھے سات کلو چاندی کی بنی ہوئی چوکی پر غلاف خواجہ غریب نواز پیش کرتے ہوئے امام حسین کی چوکی کی رسم ادا کی گئی۔

اس کے ساتھ ہی محرم الحرام کے موقع پر مسلم اکثریتی علاقوں میں امام حسین کی شہادت کے تعلق سے ذکر و بیانات کی مجالس شروع کردی گئ ہیں۔

شہر اجمیر میں ہر جانب پانی کی سبیلیں لگائی جارہی ہیں اور اس کے ساتھ ہی یاد حسین میں بڑے پیمانے پر تعزیہ بنائی جا رہی ہے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 1:37 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details