اردو

urdu

ETV Bharat / state

محرم الحرام کے موقع پر رسم 'مہندی' کی ادائیگی - راجستھان میں محرم الحرام

ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں اسلامی سال محرم الحرام کی سات تاریخ کو واقع کربلا کی یاد میں لوگ کثیر تعداد میں جمع ہوئے۔ اس موقع پر برسوں پرانی رسم ادا کی گئی۔

محرم الحرام کے موقع پر رسم 'مہندی' کی ادائیگی

By

Published : Sep 8, 2019, 3:29 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 9:33 PM IST

اجمیر شریف میں امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کے بھتیجے حضرت امام قاسم رضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت کو یاد کیا گیا اور حضرت قاسم کے نام کی مہندی کی رسم ادا کی گئی۔

محرم الحرام کے موقع پر رسم 'مہندی' کی ادائیگی

حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ میں گزشتہ شب شہیدکربلا حضرت قاسم کے نام کی مہندی کی رسم ادا کی گئی جس کے دوران ہر جانب لبیک یا حسین کے نعرے بلند ہو رہے تھے۔

اس کے علاوہ درگاہ کے نظام گیٹ سے بھی مہندی کا جلوس نکالا گیا اور لوگوں نے سپاہ گری کے حیرت انگیز کارنامے دکھائے، اس کے علاوہ حضرت امام حسین کی شان میں مرثیہ و نوحہ خوانی بھی پیش کی گئی۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 9:33 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details