ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں محرم الحرام ماہ کی سات تاریخ کو عَلم کی روایت ادا کی گئی۔ عصر کی نماز کے بعد دارالحکومت جے پور کے مختلف مقامات سے لوگ جلوس کی شکل میں رام گنج علاقے میں جمع ہوئے اور یہا سے ڈھول اور تاشوں کے شور کے درمیان نواب کا چوہا علاقہ ہوتے ہوئے امام چوک پہنچے، اور علم کی روایت عقیدت اور احترام کے ساتھ مکمل کی گئی۔ Muharram Procession in Jaipur
علم کی روایت کو مکمل کرنے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں لوگ الگ الگ مقامات سے امام چوک پہنچے۔ وہی ان تمام لوگوں کو کسی طرح سے کوئی پریشانی کا سامنا نہی کرنا پڑے اس لیے جگہ جگہ پر پانی کی سبیل، حلیم، شربت اور دیگر چیزوں کی دکان لگائی گئی تھی، اس دوران الگ الگ جگہوں پر پولیس اہلکار تعینات تھے،۔