سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے دربار میں خدام خواجہ کی جانب سے مرثیہ خوانی کی گئی اور امام حسین کے ساتھ ہی ان کے 72 شہیداء کو سلامی دی گئی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
خواجہ غریب نواز کے جھالرا کے پانی سے امام کی چوکی کو غسل دیا گیا اور امام بارگاہ میں سلام پیش کر نظر و نیاز کی گئی۔
امام کی چوکی کی رسم ادائیگی کے موقع پر ضلع پولیس نے حفاظتی انتظامات کیے اور عقیدتمندوں کو کورونا گائیڈ لائن کے مطابق محرم کی رسم ادا کرنے پر پابند کیا۔
مزید پڑھیں:
غورطلب ہے کی پہلی محرم سے یوم عشرہ تک مسلم علاقوں میں غم حسین منایا جاتا ہے اور گلی محلوں میں تعزیہ داری کی جاتی ہے۔ لیکن اس مرتبہ اجمیر میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے صرف محرم کی رسم کی اجازت دی گئی ہے، جبکہ جلوس نکالنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔