ریاست راجستھان کے ضلع باڑمیر میں منگل کے روز ملبے میں دبنے کی وجہ سے تین مزدور ہلاک ہو گئے۔
دراصل نریگا کے تحت گیڑا ا تھانہ علاقہ میں کھدائی کا کام جاری تھا۔ اسی دوران مٹی دھنسنے کی وجہ سے تین مزدور دب گئے۔ انتظامیہ نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن کیا لیکن تینوں کو بچایا نہیں جاسکا۔
بتایا جا رہا ہے کہ گیڑا ا تھانہ علاقہ میں تقریبا 12 فٹ گڈے کھودے گئے تھے۔ اس کے بعد جیسے ہی تینوں مزدوروں نے ریت ہٹانا شروع کیا، مٹی گرنے لگی اور کام کرنے والے دلارام، اچلدان، پیمارام سونی دب گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ موقع واردات پر جمع ہو گئے اور انتظامیہ کو حادثے کی اطلاع دی۔ جس کے بعد انتظامیہ کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے۔ لیکن تینوں مزدوروں کو بچایا نہیں جا سکا۔