جے پور: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے راجستھان میں آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل پارٹی کی تنظیم میں ایک بڑی تبدیلی کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ سی پی جوشی کو پارٹی کا نیا ریاستی صدر مقرر کیا ہے۔ چتوڑ گڑھ کے ایم پی جوشی کو ڈاکٹر ستیش پونیا کی جگہ بی جے پی کا نیا ریاستی صدر بنایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں تنظیم کے جنرل سکریٹری اور ہیڈ کوارٹر انچارج ارون سنگھ نے مسٹر جوشی کی تقرری کے احکامات جاری کیے کہ قومی صدر جے پی نڈا نے انہیں راجستھان بی جے پی کا صدر مقرر کیا ہے۔
راجستھان اسمبلی انتخابات میں صرف چند ماہ رہ گئے ہیں۔ دریں اثنا، ذات پات کی مساوات کی بنیاد پر بی جے پی نے چتوڑ گڑھ کے ایم پی سی پی جوشی کو ریاستی صدر بنایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بی جے پی نے برہمن ووٹ بینک کو حاصل کرنے کی کوشش کی۔