اجمیر: ریاست راجستھان کے اجمیر میں موٹر سائیکل چور گینگ سرگرم ہے اور مسلسل چوری کی وارداتیں کر کے پولس کی ناک میں دم کر رکھا ہے۔ اجمیر پولیس نے بھی کمر کس لی ہے اور موٹر سائیکل چوروں کے گروہ کے خلاف ایک مہم شروع کر دی ہے۔ پولیس نے چور گینگ کے ایک رکن کو بھی گرفتار کر لیا ہے جس سے وارداتوں کے سلسلے میں تفتیش کی جا رہی ہے۔ Police action against Motorcycle theft Gang in Ajmer
Ajmer Police Operation اجمیر میں موٹر سائیکل چور گینگ کا ایک رکن گرفتار - Police action against Motor theft Gang in Ajmer
اجمیر میں موٹر سائیکل چور گینگ سرگرم ہے اور چوری کی وارداتیں مسلسل انجام دے رہا ہے۔ پولیس نے بھی چوری کی وارداتوں کے خلاف کمر کس لی ہے اور موٹر سائیکل چوروں کے گروہ کے خلاف ایک مہم شروع کر دی ہے۔ Motorcycle theft Gang in Ajmer
یہ بھی پڑھیں:
اجمیر صدر کوتوالی تھانے نے موٹر سائیکل چوری کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے ہیڈ کانسٹیبل درگا پرساد نے بتایا کہ تھانے علاقہ کے رہنے والے گورو کپور نے پولیس میں شکایت دی تھی کہ اس کی بلٹ بائیک چوری ہو گئی ہے۔ اس پر پولیس نے جانچ شروع کی اور سنیل کو بر تھانے سے اجمیر لے آئی۔ جہاں ملزم نے چوری کی واردات کا اعتراف کر لیا ہے۔ عدالت نے ملزم کو پی سی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ فی الحال ملزمان کے قبضے سے موٹر سائیکل برآمد ہونا باقی ہے، پولیس ملزمان سے تفتیش میں مصروف ہے۔