جودھ پور: راجستھان کے ضلع جودھ پور میں مبینہ طور پر رانی کھیت کی بیماری کی وجہ سے 80 سے زیادہ نقل مکانی کرنے والے پرندے کرجاں (ڈیموئسیل کرین) کی موت ہوگئی۔
موصولہ اطلاع کے مطابق ضلع کے کاپراڈا گاؤں میں سیز ہائی وے پر واقع تالاب پر ہزاروں کلومیٹر کا سفر کرنے کے بعد پیر کے روز موسم سرما میں ہجرت کرتے ہوئے سات کرجنوں کی موت ہوگئی۔
اس دوران کئی کرجاں بیمار ہوگئے جن کا بلارا میں قائم عارضی ریسکیو سینٹر میں علاج کیا جارہا ہے۔
محکمۂ جنگلات، ویٹرنری اسپتال اور جنگلی حیات کے ماہرین کی ٹیمیں کرجاں کی جان بچانے میں مصروف ہیں۔ محکمۂ جنگلات کے حکام کے مطابق مردہ پرندوں کے وسرا کی جانچ کے لیے بھوپال بھیج دیا گیا ہے اور رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی اصل وجہ معلوم ہوسکے گی۔