جے پور: راجستھان میں 25 نومبر کو ہونے والے آئندہ اسمبلی انتخابات میں 56 ہزار سے زیادہ ووٹر گھر بیٹھے ووٹ ڈالیں گے۔ ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر پروین گپتا نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق ریاست میں پہلی بار اسمبلی کے انتخابات میں 80 سال سے زیادہ عمر کے بزرگ شہریوں کے لیے گھر بیٹھے ووٹ دینے کی پہل شروع کی گئی ہے، جس کے لیے 40 فیصد سے زیادہ معذوری میں مبتلا افراد اہل ہوں گے اور اس الیکشن میں اب تک 56 ہزار 102 اہل ووٹرز نے اس سہولت کے لیے بطور آپشن درخواست دی ہے۔ پروین گپتا نے کہا کہ ریاست میں 80 سال سے زیادہ عمر کے 42 ہزار 799 ووٹرز اور خصوصی معذور افراد 10 ہزار 803 ووٹرز نے اس سہولت کے لیے درخواست دی ہے۔ ان کے علاوہ تقریباً ڈھائی ہزار سروس ووٹرز بھی شامل ہیں۔ ریاست میں اسمبلی عام انتخابات میں پہلی بار فراہم کی جانے والی اس سہولت کے لیے جن ووٹروں نے ہفتہ تک درخواست دی تھی، وہ اس کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔ تاہم، سروس ووٹرز 4 نومبر کے بعد بھی اس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
راجستھان اسمبلی انتخابات میں چھپن ہزار سے زیادہ ووٹر گھر بیٹھے ووٹ ڈالیں گے - انتخابات میں 80 سال سے زیادہ عمر کے بزرگ شہریوں
الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق راجستھان میں پہلی بار اسمبلی کے انتخابات میں 80 سال سے زیادہ عمر کے بزرگ شہریوں کے لیے گھر بیٹھے ووٹ دینے کی پہل شروع کی گئی ہے۔ گھر بیٹھے ووٹ ڈالنے کے لیے ابھی تک 42 ہزار 799 ووٹرز اور خصوصی معذور افراد 10 ہزار 803 ووٹرز نے درخواست دی ہے۔ Chief Electoral Officer Rajasthan
Published : Nov 4, 2023, 11:22 AM IST
یہ بھی پڑھیں:مودی حکومت کی تمام باتیں کھوکھلی، پرینکا گاندھی
الیکشن کمیشن کے ذریعہ راجستھان اسمبلی انتخابات کے نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق انتخابی نوٹیفکیشن 30 اکتوبر کو گزٹ میں شائع کیا جائے گا۔ کاغذات نامزدگی 6 نومبر تک داخل کیے جاسکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 7 نومبر کو ہوگی اور امیدوار 9 نومبر تک اپنے نام واپس لے سکیں گے۔ ریاست میں 25 نومبر کو ہونے والے انتخابات کی ووٹوں کی گنتی پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق 3 دسمبر کو ہی ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے چار دیگر ریاستوں میزورم، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور تلنگانہ اسمبلی کے انتخابی شیڈول کے ساتھ 9 اکتوبر کو راجستھان اسمبلی کے انتخابی شیڈول کا اعلان کیا تھا۔