جے پور:ریاست راجستھان میں مہنگائی راحت کیمپوں میں پیر تک جے پور ضلع کے 15 لاکھ 5 ہزار 283 خاندانوں کو 55 لاکھ 11 ہزار 386 مکھیہ منتری گارنٹی کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔ ضلع کلکٹر پرکاش راجپوروہت نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ’’مکھیہ منتری فری اناپورنا فوڈ پیکٹ یوجنا‘‘ کے تحت 7 لاکھ 60 ہزار 710، مکھیہ منتری چرنجیوی ایکسیڈنٹ انشورنس اسکیم کے تحت 10 لاکھ 57 ہزار 303، مکھیہ منتری چرنجیوی سواستھ بیمہ یوجنا کے تحت 10 لاکھ 57 ہزار 303، مکھیہ منتری مفت زرعی بجلی اسکیم میں 87 ہزار 261، مکھیہ منتری فری گھریلو بجلی اسکیم میں 9 لاکھ 24 ہزار 234 مستفیدین کو گارنٹی کارڈ جاری کئے گئے ہیں۔
پرکاش راج پوروہت نے مزید کہا کہ مکھیہ منتری کامدھینو بیمہ یوجنا میں 6 لاکھ 83 ہزار 852، اندرا گاندھی گیس سلنڈر سبسڈی یوجنا میں 2 لاکھ 78 ہزار 529، سماجی سرکشا پنشن یوجنا میں 3 لاکھ 95 ہزار 124، مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی اسکیم میں 2 لاکھ 39 ہزار 278، اندرا گاندھی اربن ایمپلائمنٹ گارنٹی اسکیم کے تحت 27 ہزار 792 مستفیدین نے رجسٹریشن کرایا ہے۔