محکمہ صحت کے مطابق ریاست راجستھان میں اتوار تک کورونا ویکسین کی پہلی اور دوسری دو کروڑ 41 لاکھ 60 ہزار 841 خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ ان میں سے ایک لاکھ 23 ہزار 65 ٹیکے نجی ہسپتالوں میں لگائے گئے ہیں۔
اتوار کو دو لاکھ 66 ہزار 209 ٹیکے لگے جن میں سب سے زیادہ دو لاکھ پانچ ہزار 235 ٹیکے 18 سے 44 سال کی عمر کے لوگوں کو لگے ہیں۔ اب تک لگے ٹیکوں میں دو کروڑ 16 لاکھ نو ہزار 320 پہلی خوراک اور 39 لاکھ 91 ہزار 521 دوسری خوراک شامل ہے۔
گزشتہ 27 جون کو دو لاکھ 25 ہزار 796 افراد نے پہلی خوراک جبکہ 40 ہزار 413 لوگوں نے دوسری خوراک لی۔ اب تک 60 سال سے زیادہ عمر کے 55 لاکھ 83 ہزار 106 افراد کو پہلی خوراک اور 19 لاکھ 47 ہزار 788 افراد کو اس کی دوسری خوراک دی گئی ہے۔ اتوار کے روز ان عمروں کے 2738 افراد کو کورونا کی پہلی خوراک ملی جبکہ 10 ہزار 595 افراد کو اس کی دوسری خوراک دی گئی۔