اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ہماری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں' - چیف وہپ مہیش جوشی

مدھیہ پردیش کے بعد اب راجستھان میں بھی سیاسی رسہ کشی جاری ہے۔ وہیں رکن اسمبلی امین کاغذی نے بھی وزیر اعلی اشوک گہلوت سے ملاقات کی۔

'ہماری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں'
'ہماری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں'

By

Published : Jul 12, 2020, 5:21 PM IST

صحافیوں سے بات چیت کے دوران امین کاغذی نے غائب ہوئے کانگریس کے اراکین اسمبلی پر کہا کہ 15 سے 18 اراکین اسمبلی دہلی میں ہیں، وہ اپنی بات اعلی کمان کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ راجستھان حکومت پر فی الحال کوئی خطرہ نہیں ہے۔ یہ پوری طرح سے بی جے پی کی چال ہے لیکن ہماری حکومت پر کوئی خطرہ نہیں ہے جو اراکین اسمبلی دہلی میں ہیں ان کے دیر شام جے پور آنے کی امید ہے، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اشوک گہلوت نے تمام اراکین کو جے پور میں رہنے کی بات کہی ہے۔

'ہماری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں'

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کانگریس کے اراکین کو ورغلانا چاہتی ہے لیکن کانگریس مضبوط ہے۔

اراکین کو نوٹس دینے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ چیف وہپ مہیش جوشی نے اراکین اسمبلی کی خرید و فروخت کو لے کر شکایت دی تھی، اسی شکایت کے تحت کچھ اراکین کو نوٹس ملا ہے، اشوک گہلوت کو بھی نوٹس ملا ہے۔ یہ ایک قانونی عمل ہے جسے اسپیشل ٹاسک فورس نے اپنے علم میں لیا جو تفتیش کا موضوع ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details