اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس: متاثرہ افراد کی تعداد ہزار سے تجاوز - راجستھان میں کورونا وائرس کا قہر

ریاست راجستھان میں آج کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے بارہ ہزار کو عبور کرگئی ہے۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس

By

Published : Jun 14, 2020, 2:30 PM IST

آج راجستھان میں کورونا کے 131 نئے کیس سامنے آئے ہیں ، جبکہ مزید چار افراد کی موت کےبعد اموات کی تعداد 286 ہوگئی ہے۔

میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے صبح ساڑھے دس بجے جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق ، ان نئے معاملوں کے بعد ریاست میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 ہزار 532 ہوگئی ہے۔

بھرت پور میں دو ، گنگا نگر اور جے پور میں ایک ایک مریض کی موت ہوگئی ۔ ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھ کر 286 ہوگئی۔

نئے معاملوں میں سب سے زیادہ 40 کیس دھول پور میں رپورٹ ہوئے ہیں جہاں ان کی تعداد بڑھ کر 150 ہوگئی ہے۔

اسی طرح ، بھرت پور 34 ، جے پور 15 ، الور 12 ، بیکانیر 9 ، ناگور پانچ ، دوسہ اور سوائی مادھو پور تین تین ، اودے پور دو ، بھیلواڑا، چتوڑ گڑھ ، کرولی اور کوٹہ میں ایک ایک کیس درج ہوا ہے۔

ان میں دوسری ریاستوں کے لوگوں کے بھی چار معاملے شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ، جے پور میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2520 ، بھرت پور میں 971 ، اودے پور 602 ، کوٹہ 545 ، ناگور 543 ، الور 262 ، بھیلواڑا 188 ، بیکانیر 130 ، چتوڑ گڑھ 200 ، دوسہ 86 ، کرولی 40 اور سوائی مادھو پور میں 58 ہوگئی۔ اسی طرح ریاست میں دیگر ریاستوں کے کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 64 ہوگئی۔

ریاست میں اب تک اجمیر میں 415 ، بانس واڑا میں 90 ، باراں میں 62 ، باڈ میر میں 122 ، بوندی میں نو ، چرو میں 187 ، ڈونگر پور388 ،شری گنگا نگر 20 ، ہنومان گڑھ میں 34 ، جیسلمیر میں 81 ، جالور میں 193 ، جھالاواڑ 342 ، جھنجنو میں 214 ، جودھ پور میں 2151 ، پالی میں 749 ، پرتاپ گڑھ میں 14 ، راجسمند میں 166 ، سیکر میں 364، سیروہی 279 اور ٹونک میں 180 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اب تک پانچ لاکھ 84 ہزار 954 نمونے ٹیسٹ کے لئے لئے گئے ہیں ، ان میں سے 5 لاکھ 69 ہزار 314 رپورٹیں منفی پائی گئیں ہیں ، جبکہ 3108 رپورٹیں آنا باقی ہیں۔

حالانکہ ریاست میں اب تک 9431 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details