راجستھان کے الور ضلع میں اب تک 12 لاکھ 59 ہزار سے زیادہ کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ افسر ڈاکٹر اوم پرکاش مینا نے بتایا کہ طبی محکمہ کی طرف سے اب تک 12 لاکھ 59 ہزار 258 لوگوں کو ٹیکہ لگایا گیا ہے۔ مسٹر مینا نے بتایا کہ محکمہ کی طرف سے پہلے 18 پلس کے لوگوں کو صرف آن لائن رجسٹریشن کے بعد ہی ٹیکہ لگایا جارہا تھا لیکن ٹیکہ کاری میں تیزی لانے کی کوشش کے تحت اب ٹیکہ کاری مرکز پر ہاتھوں ہاتھ رجسٹریشن کراکر بھی لوگوں کو ویکسینیٹ کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: