اجمیر کے درگاہ علاقہ میں بندروں کے خوف سے مقامی لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بندر رہائشی مکانوں میں داخل ہو جاتے ہیں اور وہاں کام کر رہی خواتین و بچوں پر حملہ بھی کر دیتے ہیں۔ شرارتی بندر نہ صرف گھروں میں گھس کر لوگوں کو پریشان کر رہے ہیں بلکہ انہوں نے یہاں آنے والے زائرین کو بھی اپنا نشانہ بنا رکھا ہے، جس کے سبب ایک خاتون درخت کی ڈالی گرنے سے زخمی ہو گئی۔Fear of Monkeys in Ajmer
اجمیر کے رہائشی علاقوں میں بندروں کا خوف، خاتون زخمی مقامی لوگوں نے بتایا کہ بڑے پیر کا راستہ گدر شاہ کا تکیہ کے قریب بندروں کی دہشت اس قدر بڑھ گئی ہے کہ جمعہ کے روز ایک بڑی ٹہنی کا حصہ درخت سے ٹوٹ کر ایک خاتون پر گر گیا، اس حادثے میں خوش قسمتی سے خاتون کی جان تو بچ گئی لیکن وہ زخمی ہوگئی۔ Fear of Monkeys in Ajmer
مقامی خاتون فوزیہ توبچی نے بتایا کہ اس سلسلے میں میونسیپل انتظامیہ کو کئی مرتبہ آگاہ کیا گیا لیکن کوئی کارروائی انجام نہیں دی گی، یہاں تک کی علاقہ کے وارڈ کونسلر کو متعدد بار شکایت بھیجی گئی لیکن کونسلر نے کوئی توجہ نہیں دی۔ کونسلر شاہجہاں بی بی نے بھی الیکشن جیتنے کے بعد مقامی لوگوں کا خیال رکھنا ضروری نہیں سمجھا۔Monkeys cause panic in ajmer
یہ بھی پڑھیں: Fear of Monkeys in Bandipora: بندروں کے خوف سے مقامی لوگ پریشان
انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں نہ تو میونسیپل کارپوریشن اور نا ہی محکمہ جنگلات کی ٹیم کوئی کارروائی کر رہی ہے۔ صورت حال یہ ہے کہ مقامی لوگوں کو یہ بھی معلوم نہیں کہ ان کا کونسلر مرد ہے یا خاتون۔ بندروں کی دہشت اس قدر بڑھ گئی ہے کہ اب وہ یہاں آنے والے زائرین کا راستہ روک کر پریشان کر رہے ہیں۔ فوزیہ نے بتایا کہ بندروں کی دہشت پر بروقت قابو نہ پایا گیا تو مستقبل میں کوئی بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے، جس کی تمام تر ذمہ داری اب ضلع انتظامیہ پر عائد ہوگی۔Fear of Monkeys in Ajmer