ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں ایک نابالغ لڑکی سے جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ چچیرے بھائی نے نابالغ بہن کے ساتھ زیادتی کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق 'اس معاملے کا انکشاف تب ہوا جب لڑکی کو پیٹ میں درد ہونے پر لواحقین نے اسپتال میں داخل کرایا۔ ڈاکڑ نے تفتیش کے بعد بچی کے حاملہ ہونے کی بات بتائی۔ اس معاملے کا پتہ چلتے ہی رشتے دار دنگ رہ گئے۔'
سندھی کیمپ پولیس اسٹیشن انچارج علی کے مطابق ' ملزم بھائی بچی کو جان سے مارنے کی دھمکی دے کر کئی ماہ سے زیادتی کر رہا تھا۔ لڑکی نے ڈر کی وجہ سے اس بارے میں لواحقین کو کچھ نہیں بتایا۔ لیکن بعد میں لڑکی کے پیٹ میں تکلیف ہوئی تو اسے سوائی مادھو پور اسپتال لایا گیا۔