اردو

urdu

ETV Bharat / state

رام نومی کی ریلی میں مودی زندہ باد کے نعرے - ھگوان رام کی یوم پیدائش

ریاست راجستھان میں بھگوان رام کی یوم پیدائش کا تہوار رام نومی بڑے عقیدت و احترام کے ساھ منایا جا تاہے۔

رام نومی کی ریلی میں مودی زندہ باد کے نعرے

By

Published : Apr 14, 2019, 11:36 PM IST

روایت کے مطابق ہندو مذہب کے اس خصوصی تہوارکے موقع پرریاست بھرمیں مختلف ریلیاں نکالی جا تی ہیں، تاہم اس برس یہ ریلی اس معن میں اہمیت کی حامل ہےکیونکہ ہندو مذہب کے خدا رام کی یوم پیدائش کے موقع پر ریلیوں میں جئے شری رام کے نعرے کے بجائے موجودہ وزیراعظم نریندر مودی زندہ باد کے نعرےسنائی دیے، ناصرف مودی زندہ باد بلکہ پاکستان مردہ باد کے نعرے بھی سنائی دیے۔

رام نومی کی ریلی میں مودی زندہ باد کے نعرے

قابل ذکر ہے کہ ہر برس رام نومی کے موقع پر ملک کے مختلف حصوں میں اس قسم کی ریلی نکالی جاتی ہے، تاہم وزیراعظم مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد مذہبی تقریبات میں سیاست کا عمل دخل تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

ریلی میں شامل لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں جہاں بھگوا پرچم لیا تھااور گاڑیوں پر سوار وہیں پر نوجوان مودی زندہ باد کے نعرے کے ساتھ حیرت انگیز کرتب بھی دکھا رہے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details