اجمیر کے مختلف ہسپتالوں میں موک ڈرل اجمیر:راجستھان کے اجمیر میں محکمہ صحت کورونا وائرس کی نئی قسم پر قابو پانے کے لئے بڑے پیمانے پر کام کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں میڈیکل ڈائریکٹوریٹ کی ہدایت پر ریاست بھر کے سرکاری اسپتالوں میں موک ڈرل کا انعقاد کیا گیا۔ اجمیر ڈویژن کا سب سے بڑا JLN اسپتال میں مرکزی حکومت ی طرف سے دیا گیا آکسیجن پلانٹ بند پایا گیا۔Mock Drill And Vigilance Practice Conduct In Ajmer In Rajasthan
جے ایل این کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نیرج گپتا نے بتایا کہ اسپتال میں موجود تمام آکسیجن پلانٹ آسانی سے کام کر رہے ہیں، صرف ایک آکسیجن پلانٹ میں کچھ تکنیکی خرابی پائی گئی ہے۔ جسے جلد ٹھیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ باقی تمام آکسیجن پلانٹس اور ان کے دباؤ کی پاکیزگی کامل ہے۔
کورونا ویرینٹ سے متعلق سوال کے جواب میں ڈاکٹر گپتا نے کہا کہ نئے ویرینٹ کے حوالے سے تمام انتظامات کر لئے گئے ہیں۔ یہاں جو بھی کوویڈ 19 کے مریض لایا جاتا ہے، اس کے جینوم کے نمونے جے پور بھیجے جاتے ہیں۔ اب تک جے پور کو بھیجے گئے تمام جینوم سیکوینس کے نمونوں میں نئے ویرینٹ کے حوالے سے کوئی خبر نہیں ملی ہے۔
مزید پڑھیں:Rajasthan Corona Update راجستھان میں کورونا کے دس نئے نئے کیسز
انہوں نے کہا کہ نئے ویرینٹ سے نمٹنے کے لئے اسپتال انتظامیہ نے بستروں کے لئے بھی مناسب انتظامات کئے ہیں۔ شہر کے باسیوں کو کورونا وائرس سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے بلکہ اسے شکست دینے کا حوصلہ ہونا چاہیے۔Mock Drill And Vigilance Practice Conduct In Ajmer In Rajasthan