راجستھان کے ضلع الور میں ایک بار پھر ماب لنچنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ دراصل رکشا چوری کے الزام میں الور شہر کے شیو لال علاقے میں لوگوں نے دو افراد سمیت ایک خاتون کو بجلی کے کھمبے سے باندھ کر بے رحمی سے پٹائی کر دی۔
معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے متاثرہ افراد کو اپنے قبضے میں لے لیا اور معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ یہ خاتون اور دونوں نوجوان رکشا چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے اور چوری کے بعد فرار نہ ہو جائیں اس لئے انہیں بجلی کے کھمبوں سے باندھ دیا گیا۔