راجستھان کے اجمیر کے نصیرآباد کے آشاپورہ گاوں سے پولیس نے 72 گھنٹوں سے لاپتہ خاتون کی لاش برآمد کی ہے۔اس کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ اطلاعات کے مطابق متوفی کی ایک بیٹی بھی اب تک لاپتہ ہے, Missing Women Found Dead In a Well Near By Home In Ajmer
موصولہ اطلاع کے مطابق آج دن میں مقمای باشندوں نے ندی کے کنارے ایک کنویں میں خاتون کی لاش پڑی ہوئی دیکھی ۔مقمی باشندوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی، پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ ابتدائی تفتیش کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے ہسپتال بھیجنے کا انتظام کیا۔
مقتول کے بھائی ویلنگٹن میسی کے مطابق ان کی بہن بیلا جانسن اپنی بیٹی کے ساتھ رہتی تھیں۔تین روز قبل اس کی بہن اچانک گھر سے غائب ہوگئی۔اس کے بعد انہوں نے اپنی بہن کی گمشیدگی کی رپورٹ مقامی تھانے میں درج کرائی ۔