اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان: لفٹ دینے کے بہانے خاتون کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی - گردن پر چاقو

راجستھان کے ضلع باڑمیر میں مہیلا تھانے میں لفٹ دینے کے بہانے گینگ ریپ کا سنسنی خیز معاملہ درج ہوا ہے۔

misdeed-on-the-pretext-of-giving-a-lift-to-a-woman-in-barmer
بچے کی گردن پر چاقو رکھ کر ماں کے ساتھ جنسی زیادتی

By

Published : Mar 28, 2021, 10:26 AM IST

Updated : Mar 28, 2021, 12:22 PM IST

تین افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے لفٹ دینے کے بہانے خاتون کو بالدیو نگر کے سنسان مکان میں لے کر آئے اور اس کے بعد خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی، متاثرہ خاتون نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ تینوں افراد نے اس کے بچے کی گردن پر چاقو رکھ کر دھمکایا۔

بچے کی گردن پر چاقو رکھ کر ماں کے ساتھ جنسی زیادتی

متاثرہ خاتون نے کل شام مہیلا تھانے میں مقدمہ درج کرایا ہے۔

مہیلا تھانہ کی افسر تلا بیگڑ نے بتایا کہ خاتون نے رپورٹ پیش کی ہے کہ کمپٹیشن امتحانات کی تیاری کرنے کے لیے باڑمیر شہر میں رہتی ہے۔ وہ اپنے گاؤں کے لیے بچے کے ساتھ روانہ ہوئی تھی۔

اسی دوران لفٹ دینے کے بہانے اسے بلدیو نگر کے سنسان مکان میں لے جایا گیا جہاں تین لوگوں نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور اسے دھمکایا بھی گیا نیز بچے کی گردن پر چاقو رکھ کر اسے بھی بار بار دھمکایا گیا۔

اس معاملے میں گینگ ریپ کا مقدمہ درج کر کے متاثرہ کا میڈیکل ٹیسٹ کرایا گیا ہے، متاثرہ نے تین افراد پر مقدمہ درج کرایا ہے۔

پولیس کے اس معاملے میں مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کردی ہے، وہیں اس واقعے نے باڑمیر میں قانونی نظام سے متعلق کئی سوال کھڑے کر دئے ہیں۔ اب دیکھنا یہ کہ پولیس ملزمین کو کب گرفتار کرتی ہے اور متاثرہ کو کب انصاف دلاتی ہے۔

Last Updated : Mar 28, 2021, 12:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details