اردو

urdu

ETV Bharat / state

اقلیتی وزیر نے ایم آئی ایم کے پروگرام میں شرکت کی - رکن اسمبلی رفیق خان

بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے موتی ڈونگری روڈ علاقے میں واقع مسلم مسافر خانے میں بدھ کے روز راجستھان کے مدرسوں کو لے کر ملی کونسل کی جانب سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا، اس پروگرام کے مہمان خصوصی راجستھان کانگریس حکومت میں اقلیتی وزیر صالح محمد تھے۔

اقلیتی وزیر نے ایم آئی ایم کے پروگرام میں شرکت کی
اقلیتی وزیر نے ایم آئی ایم کے پروگرام میں شرکت کی

By

Published : Feb 19, 2021, 4:15 PM IST

اس پروگرام میں آدرش نگر اسمبلی حلقے سے رکن اسمبلی رفیق خان اور کشن پول اسمبلی حلقے سے رکن اسمبلی امین کاغذی بھی مہمان کے طور پر شرکت کرنے کے لیے پہنچے تھے، لیکن جیسے ہی یہ پورا پروگرام مکمل ہوا اس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک میسج بڑی تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل میسیج میں یہ کہا جا رہا ہے کہ ملی کونسل کی اکثریت عہدیدران اسد الدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم کو لے کر کافی مستعد نظر آتے ہیں اور اسد الدین اویسی کو لے کر سوشل میڈیا پر ایکٹیو بھی رہتے ہیں۔

اقلیتی وزیر نے ایم آئی ایم کے پروگرام میں شرکت کی

ایسے میں ملی کونسل کے اس پروگرام میں کانگریسی وزیر اور کانگریس رکن اسمبلی کا پہنچنے سے صاف طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ کانگریسی رہنما بھی یہی چاہتے ہیں کہ راجستھان میں اے آئی ایم آئی ایم دستک ہو۔

اسی میسج کے ساتھ ہی ایک بات یہ بھی کی جارہی ہے کہ مسلم مسافرخانہ کمیٹی پر کافی الزام مسلم برادری کی جانب سے لگائے جارہ ہے اور ایسے میں ان الزامات کو دبانے کے لیے اتنا بڑا پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں حکومتی نمائندے اور مسلم مسافر خانہ کمیٹی کے نمائندے بھی موجود رہے۔

وہیں اس سلسلے میں رکن اسمبلی سمیت دیگر لوگوں سے بات کرنے کوشش کی، لیکن کوئی جواب دینے کے لیے تیار تیار نہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details