جے پور؛ راجستھان کے دارالحکومت جے پورکی مختف مساجد کے باہر امین قائم خانی کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔جے پور کے گھاٹ گیٹ علاقہ میں واقع مسجد کے باہر مختلیف مسلم تنظیموں کے ذمہ داران کی جانب سے بڑے پیمانے پراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔راجستھان حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی گئی۔Minority Protest Against Rajasthan Education Minister In Jaipur
امین قائم خانی کے خلاف کسی طرح کی کوئی کاروائی نہیں کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔اس احتجاجی مظاہرے میں شامل لوگوں کا کہنا تھا کہ جس طرح سے موجودہ وقت میں راجستھان میں اردو کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔اس کو لے کر امین قائم خانی نے مخالفت کی تھی۔وہ صحیح بات ہے۔ان کے خلاف کسی طرح کی کوئی کاروائی نہی ہونی چاہیے۔ ہم تمام لوگ امن قائم خانی کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔