جے پور: ڈیجیٹل کا دور اور مہنگے اسمارٹ فونز کی دنیا میں نابالغوں کا غلبہ روز بروز بڑھتا جارہا ہے، اسمارٹ فون کی مدد سے فیس بک، انسٹاگرام جیسی سوشل سائٹس پر قدم رکھنے کے بعد نابالغ بچے کچھ ایسا کام کرجاتے ہیں کہ جو بھی سنتا ہے وہ حیران رہ جاتا ہے۔ Minor Reached Ajmer to Meet Instagram Friend
اس دوران ایک معاملہ جے پور سے سامنے آیا ہے۔ جہاں ایک 13 سالہ نابالغ 20 روز قبل گھر والوں کو بغیر بتائے انسٹاگرام کے اپنے ایک دوست سے ملنے گھر سے نکل گئی۔ بعد ازیں نابالغ کے نہ ملنے پر اہل خانہ نے پولیس میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی۔ تاہم گھر سے نابالغ کے لاپتہ ہونے سے پریشان پولیس کو بھی لڑکی تک پہنچنے میں کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
اطلاعات کے مطابق جے پور کی رہائشی آٹھویں کلاس کی ایک نابالغ کی تقریباً 20 دن پہلے انسٹاگرام پر ایک نامعلوم نوجوان سے دوستی ہوئی تھی۔ دوستی کا خمار نابالغ لڑکی پر اس قدر چڑھا کہ وہ فلمی انداز میں بغیر گھر والوں کو بتائے اپنے دوست سے ملنے چلی گئی۔ کافی دیر بعد جب لڑکی گھر نہیں لوٹی تو گھر والے پریشان ہوگئے اور ودیادھر نگر پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی۔ اطلاع ملنے پر ودیادھر نگر تھانہ پولیس نے لڑکی کی تلاش شروع کی لیکن لڑکی کا کہیں کوئی سراغ نہیں ملا۔ Minor Reached Ajmer to Meet Instagram Friend
پولیس نے گھر کے تمام افراد کے موبائل فون کے بارے میں معلومات مانگی تو پتہ چلا کہ لڑکی اپنی دادی کا فون لے گئی ہے۔ دادی کے فون میں کوئی آؤٹ گوئنگ نہیں تھا، صرف انکمنگ تھی۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ لڑکی کو کسی طرح کا نقصان نہ پہنچے، پولیس نے کال ٹریسنگ کی بنیاد پر لوکیشن کا پتہ لگایا۔ لڑکی کا لوکیشن اجمیر آیا۔ جے پور پولیس نے اجمیر پولیس کو اس کی اطلاع دی تب تک لڑکی ٹریس لوکیشن سے نکل چکی تھی۔
ودیادھر نگر تھانے کے ایس ایچ او وریندر کریل نے اپنے تھانے کی ایک ٹیم کو اجمیر سے بیاور کی جانب روانہ کیا۔ بیاور پولس اور روایتی پولیسنگ کی مدد سے ودیادھر نگر پولیس اسٹیشن نے بیاور میں بچی کی تلاش شروع کی۔ اس دوران لڑکی روڈ ویز کی بس میں روتی ہوئی پائی گئی۔ پیر کو پولس نابالغ لڑکی کو ہاتھوں ہاتھ جے پور لے آئی۔ لڑکی کو بحفاظت اس کے گھر والوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ بچی کو محفوظ پاکر لواحقین نے راحت کی سانس لی اور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں:
اس سلسلے میں ڈی سی پی نارتھ پریش دیش مکھ نے بتایا کہ آپریشن ملاپ کے تحت پولیس نے کامیابی کے ساتھ لڑکی کو ڈھونڈ نکالا ہے۔ لڑکی انسٹاگرام پر بنائے گئے دوست سے ملنے بیاور گئی تھی۔ حالانکہ ان کے پاس اپنے انسٹاگرام دوست کا کسی قسم کا پتہ اور رابطہ نمبر نہیں تھا۔ ایک 13 سالہ نابالغ لڑکی کلاس VIII میں پڑھتی ہے۔ لڑکی سوشل میڈیا پر مسلسل ایکٹو تھی۔ سوشل میڈیا پر ایکٹو رہنے پر گھر والوں نے اسے بہت ڈانٹا۔ ڈانٹ ڈپٹ سے ناراض ہو کر وہ اپنے دوست سے 10 جولائی کی شام کو لڑکی بغیر بتائے گھر سے چلی گئی تھی۔