راجستھان کے وزیر صحت رگھو شرما نے کہا ہے کہ 'کورونا انفیکشن کے دوران بابا رام دیو نے ملک کے عوام کے ساتھ ایک بھدہ مذاق کیا ہے، لہذا انہیں ملک کے عوام سے معافی مانگنی چاہئے۔ بابا رام دیو کی کورونیل دوائی اب ایمیونٹی بوسٹر کے طور پر فروخت ہوگی۔ رگھو شرما نے کہا کہ 'کورونا کے دوران بابا رام دیو کا یہ کہنا کہ کورونیل دوا سے کورونا انفیکشن ٹھیک ہوجائے گا۔ یہ عام لوگوں کے ساتھ ایک بھدہ مذاق تھا۔
صحت وزیر رگھو شرما نے کہا کہ 'ڈبلیو ایچ او اور آئی سی ایم آر کے پاس کورونا کی کوئی دوا نہیں ہے۔ ایسی صورتحال میں بابا رام دیو کورونا کی دوائی لائے تھے اور کہا تھا کہ اس دوا سے کورونا ٹھیک ہوجائے گا، لیکن اب اسے ایمیونٹی بوسٹر کے طور پر فروخت کریں گے۔ رگھو شرما نے کہا کہ 'ایمیونٹی بوسٹر کی حیثیت سے ہم پہلے ہی لوگوں کو کاڈھا پلا رہیں ہیں اور میں دعوی کرتا ہوں کہ اس میں موجود چیزیں کورونیل سے زیادہ کارگر ہے۔ اب تک ہم نے یہ کاڑھا 20 لاکھ لوگوں کو دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی لوگوں میں ہومیوپیتھک دوائیں بھی تقسیم کی جارہی ہیں۔