اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانگریس کے گھوڑے ریٹائر ہوگئے ہیں: گجیندر شیکھاوت - راجستھان حکومت

مرکزی وزیر گجیندر شیکھاوت اور ریاست کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کے مابین تلخ کلامی ہوتی رہتی ہے۔ ایسی صورتحال میں مرکزی وزیر نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ کے سابقہ بیان پر تنقید کی ہے۔

minister-gajendra-singh-shekhawat-commented-on-cm-ashok-gehlot-statement
کانگریس کے گھوڑے ریٹائر ہوگئے ہیں: گجیندر شیکھاوت

By

Published : May 28, 2020, 12:51 PM IST

کورونا وائرس کے درمیان وزیر اعلی اشوک گہلوت اور مرکزی وزیر گجندر سنگھ شیکھاوت کے مابین بیان بازی کا دور جاری ہے۔ جہاں شیکھاوت ریاستی حکومت کے کام پر مستقل سوالات اٹھائے ہوئے ہیں وہیں گہلوت بھی جوابات دے رہے ہیں۔

کانگریس کے گھوڑے ریٹائر ہوگئے ہیں: گجیندر شیکھاوت

گہلوت نے کہا تھا کہ کورونا دور میں سیاست نہیں کی جانی چاہئے۔ کورونا کے ختم ہونے کے بعد یہی میدان اور گھوڑے ہوں گے۔ تقریبا دو ماہ بعد بدھ کے روز جودھ پور آئے مرکزی وزیر شیکھاوت نے سرکٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو میدان ان کے لئے کھلے ہوئے ہیں، وہ ہمارے لئے بھی ہیں۔ یہ میدان 70 سال سے کھلا ہوا ہے۔ لیکن وہ نہیں جانتے کہ ان کے گھوڑے صرف چار پانچ ریاستوں میں چلتے ہیں۔ بیشتر نے بھاگنا چھوڑ دیا ہے اور ریٹائر ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی عوام نے انکے گھوڑوں کی طاقت اور حیثیت بھی بتائی ہے۔ لیکن وہ خود اپنے گھوڑوں کی طاقت کو سمجھنے کے قابل نہیں ہیں، جس کی وجہ سے وہ انہیں اس کشمکش میں بھی میدان میں ڈال رہے ہیں۔ میرے خیال میں انہیں اس پر غور کرنا چاہئے۔

غور طلب ہے کہ پچھلے سال لوک سبھا انتخابات کے بعد سے گہلوت اور شیکھاوت میں بیان بازی جاری ہے۔ بعض اوقات گہلوت بھی شیکھاوت کے بیان پر جواب دیتے ہیں اور جب مرکزی وزیر نے حکومت کے عملی طرز پر سوالات اٹھائے تو گہلوت نے کہا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں ہے۔ شیکھاوت نے گہلوت کی اس بات کو لے کر تبصرہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details