اردو

urdu

راجستھان: عیدالاضحیٰ کے موقع پر جامع مسجد کے امام کا عوام کے نام پیغام

انہوں نے کہا کہ تین روز تک قربانی کا عمل چلے گا اس لئے خاص طور پر خیال رکھا جائے کہ کسی دوسرے مذہب کے لوگوں کو ہماری جانب سے تکالیف نہ ہو۔

By

Published : Jul 21, 2021, 3:11 PM IST

Published : Jul 21, 2021, 3:11 PM IST

Updated : Jul 21, 2021, 3:59 PM IST

عیدالاضحیٰ کے موقع پر جامع مسجد کے امام کا عوام کے نام پیغام
عیدالاضحیٰ کے موقع پر جامع مسجد کے امام کا عوام کے نام پیغام

راجستھان میں عید الاضحیٰ کا تہوار آج منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر جوہری بازار علاقے میں واقع جامع مسجد کے امام مفتی امجد نے راجستھان کے عوام کے نام پیغام دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں سب سے پہلے اس مبارک موقع پر پورے راجستھان کی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اللہ ہمارے اس خوشی کے دن کو مبارک فرمائے اور ہمارا پورا سال خیر اور سلامتی کے ساتھ گزرے۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر جامع مسجد کے امام کا عوام کے نام پیغام

انہوں نے کہا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کا بڑا عمل ہوتا ہے یہ ایک بہت ہی بڑی عبادت ہے لہٰذا اس کو عبادت کے طریقے سے مکمل کیا جائے۔

ہمیں اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ قربانی کے بعد میں خود بھی قربانی کا گوشت رکھیں اور اہل خانہ اور غریب یتیم لوگوں تک بھی گوشت پہنچائے۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر جامع مسجد کے امام کا عوام کے نام پیغام

انہوں نے کہا کہ ہم کئی مرتبہ یہ سوچتے ہیں کہ فلاں کے گھر قربانی ہوگئی ہوگی یا نہیں ہوئی ہوگی اور ہم لوگ گوشت بھیجنے سے گریز کرلیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کو چاہیے کہ سبھی لوگوں کے گھر قربانی کا گوشت بھیجا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تین روز تک قربانی کا عمل چلے گا اس لئے خاص طور پر خیال رکھا جائے کہ کسی دوسرے مذہب کے لوگوں کو ہماری جانب سے تکالیف نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو تکلیف نہیں دوگے تو ہم لوگوں کی قربانی اللہ ضرور قبول کرے گا۔

مزید پڑھیں:جے پور: عیدِ قرباں پر کووڈ گائڈ لائن پر عمل کرنے کی اپیل

واضح رہے کہ آج عید الاضحیٰ کا تہوار پورے راجستھان میں منایا جارہا ہے لیکن حکومت کی جانب سے کئی پابندیاں بھی عائد کی گئی ہے۔

Last Updated : Jul 21, 2021, 3:59 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details