راجستھان کے جھالانا لیپرڈ ریزرو (Jhalana Leopard Reserve) سے ایک بار پھر خوشخبری سامنے آئی ہے۔ مادہ لیپرڈ میسیج خان بچوں کے ساتھ نظر آئی ہیں۔ میسیج خان اور تین بچے ٹریپ کیمرے میں قید ہوئے ہیں۔ مادہ لیپرڈ میسیج خان اب تک 13 بچوں کو جنم دے چکی ہیں، جھالانا لیپرڈ ریزرو میں اب تک 38 لیپرڈ ہو چکے ہیں۔
نئے بچوں کے نظر آنے کے بعد محکمہ جنگلات کے افسران نے لیپرڈ ریزرو علاقے میں نگرانی بڑھا دی ہے۔ جھالانا علاقے کے جنیشور چودھری کے مطابق جھالانا سیاحوں کے لئے دلکشی کا مرکز رہا ہے۔ یہاں پر دور دراز سے سیاح پہنچ کر لطف اٹھانے کے لئے پہنچتے ہیں۔
مزید پڑھیں: تبلیغی جماعت معاملہ پر کیجریوال بھی مسلمانوں سے معافی مانگیں: ایم آئی ایم