عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر ریاست راجستھان میں بجلی اور پانی کے بلوں کو معاف کرنے کا مطالبہ تیز ہوتا جارہا ہے۔
حال ہی میں بی جے پی کے ریاستی صدر ستیش پونیا اور قائد حزب اختلاف گلاب چند کٹاریہ نے وزیر اعلی سے ملاقات کی تھی اور اگلے 3 ماہ کے لیے اس بل کو معاف کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور اب یہ مطالبہ راجسمند سے بی جے پی کے رکن پارلیمان اور جے پور راج کے کنبہ کی رکن دیا کماری نے بھی بلند کیا ہے۔
واضح رہے کہ دیا کماری نے اس ٹویٹ میں وزیراعلی اشوک گہلوت اور نائب وزیراعلی سچن پائلٹ کو بھی ٹیگ کیا ہے۔