اجمیر: ریاست راجستھان کے اجمیر شہر میں درگاہ کمیٹی حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کی جانب سے عرس سے متعلق میٹنگ ہوئی اس میٹنگ میں ضروری پینٹنگ اور مرمت کے کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ اس کے ساتھ دیگر محکموں کے جاری کاموں کا جائزہ لینے کے بعد کاموں کی پیش رفت پر ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ درگاہ کمیٹی کے صدر رضوی نے کہا کہ عرس کے موقع پر کی جانے والی تیاریوں کے حوالے سے تمام فیصلے کر لیے گئے ہیں۔ اجلاس میں قاسم ملک، سید بابر اشرف، وسیم راحت علی، سپت خان، جاوید پاریکھ اور نائب صدر منور خان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایجنڈا ناظم سمیع احمد خان نے پیش کیا۔ Preparation Of Ajmer Dargah Urs
درگاہ کمیٹی نے سجادہ نشین کے ذمہ داران کے ساتھ درگاہ شریف سے وابستہ تنظیموں انجمن سیدزادگان اور انجمن یادگار کے ساتھ بات چیت کی۔ اجلاس میں سب نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ ہمیں عرس میں زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنی ہیں باہمی ہم آہنگی پیدا کرکے خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کو کامیاب بنانا ہے۔