آخرکار اجمیر شریف درگاہ کو عام زائرین کے لیے کھولے جانے کو لےکر ضلعی انتظامیہ اور درگاہ کمیٹی کے درمیان تال میل بنتا نظر آرہا ہے۔
اجمیر شریف درگاہ کھولنے کو لےکر 24 جون کو میٹنگ درگاہ خادموں کی انجمن اور دیگر مذہبی نمائندوں کے رائے مشورے سے اب 24 جون کو فیصلہ لیا جائے گا۔ اجمیر اے ڈی ایم وشال دوے کے مطابق ضلع اجمیر میں مذہبی مقامات کو عقیدت مندوں کے لیے جلد کھولا جائےگا۔
اسی سلسلے میں جواہر لال نہرو میڈیسن کالج کے میٹنگ ہال میں 24 جون کو دوپہر بارہ بجے خصوصاً میٹنگ کی جائے گی۔جس میں پشکر مندر، اجمیر درگاہ، چرچ اور گرودوارا کے نمائندوں کو شامل کیا جائے گا۔
کورونا گائڈلائن کے مطابق حکومت اور مذہبی رہنماؤں سے مشورہ کر مذہبی مقامات عقیدت مندوں کے لیے کھول دیے جائیں گے۔