قومی اقلیتی کمیشن کے قومی نائب صدر عاطف رشید آج ریاست راجستھان کی دارالحکومت جے پور کے دورے پر رہیں، جہاں ایک جانب انہوں نے بی جے پی کے پروگرامز میں شرکت کی تو وہیں دوسری جانب دارالحکومت جے پور میں واقع راجستھان مدرسہ بورڈ دفتر میں اقلیتی محکموں سے تعلق رکھنے والے تمام اعلی افسران اور مذہبی رہنماؤں کے ساتھ بھی میٹنگ کی۔
جے پور: اقلیتی محکمہ کے اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگ - بی جے پی کے پروگرامز میں شرکت
قومی اقلیتی کمیشن کے قومی نائب صدر عاطف رشید نے جے پور میں واقع راجستھان مدرسہ بورڈ دفتر میں اقلیتی محکموں سے تعلق رکھنے والے تمام اعلی افسران اور مذہبی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کی۔
میٹنگ کے دوران انہوں نے اقلیتوں کی ترقی کیلئے کوئی کسر نہی چھوڑنے کی بات کہی، محکمہ اقلیت (راجستھان) کے ڈائریکٹر جمیل احمد نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران میٹنگ کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ آج مدرسہ بورڈ دفتر میں قومی اقلیتی محکمہ کے قومی نائب صدر عاطف نے ہم سبھی لوگوں کے ساتھ میٹنگ لی اور ہمیں ضروری ہدایات دیئے۔
انہوں نے مزید معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ کل پیر کے روز ایک اور اہم میٹنگ اسی جگہ پر اسی وقت ہوگی، جس میں سبھی محکموں کے اعلیٰ افسران موجود رہیں گے۔