راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے کربلا علاقے میں واقع راجستھان حج ہاؤس میں مسلم خواتین کا پروگرام منعقد ہوا۔ Education with Hijab
Education with Hijab: جے پور میں مسلم خواتین کا اجلاس منعقد - راجستھان حج ہاؤس میں مسلم خواتین کا پروگرام
مفتی خلیق الرحمان نے کہا کہ 'جس طرح سے آج چند طاقتیں ہماری بچیوں کو کالج اور یونیورسٹیز میں تعلیم حاصل کرنے سے حجاب کے نام پر روکنا چاہتی ہیں ہم ان لوگوں کو یہ جواب دینا چاہتے ہیں کہ وہ جتنی بھی طاقت لگالیں۔ ہم لڑکیوں کو تعلیم بھی دیں گے اور اسلام کا جو حکم ہے وہ بھی ادا کریں گے۔' Education with Hijab
جے پور میں مسلم خواتین کا اجلاس منعقد
اس پروگرام میں شرکت کرنے راجستھان کے مختلف علاقوں سے کثیر تعداد میں خواتین پہنچیں، یہاں پر آئے مہمانوں نے تعلیم پر زور دیا۔
پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے مفتی خلیق الرحمان نے کہا کہ 'جس طرح سے آج چند طاقتیں ہماری بچیوں کو کالج اور یونیورسٹیز میں تعلیم حاصل کرنے سے حجاب کے نام پر روکنا چاہتی ہیں ہم ان لوگوں کو یہ جواب دینا چاہتے ہیں کہ وہ جتنی بھی طاقت لگالیں۔ ہم لڑکیوں کو تعلیم بھی دیں گے اور اسلام کا جو حکم ہے وہ بھی ادا کریں گے۔'