اردو

urdu

ETV Bharat / state

کووڈ-19 کے پیش نظر اجمیر شریف میں میٹنگ

اجمیر شریف درگاہ میں اب زائرین کو دھکا مکی اور بھیڑ سے محفوظ رکھنے کے لیے درگاہ کمیٹی کی میٹنگ عمل میں آئی۔

کووڈ-19 کے پیش نظر اجمیر شریف میں میٹنگ
کووڈ-19 کے پیش نظر اجمیر شریف میں میٹنگ

By

Published : Jul 18, 2020, 5:23 PM IST

ریاست راجستھان کے شہر اجمیر شریف میں خواجہ غریب نواز گیسٹ ہاؤس میں کمیٹی کے اراکین سمیت صدر امین پٹھان اور درگاہ ناظم شکیل احمد بھی موجود رہے۔

کووڈ-19 کے پیش نظر اجمیر شریف میں میٹنگ

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے احتیاطاً ابھی درگاہ شریف عام زائرین کے لیے بند ہے، لیکن عقیدت مند نظام گیند پر چوکھٹ چومنے کے لیے آتے ہیں۔

اس لیے صدر امین پٹھان نے بتایا کی اب جلد ہی ریاستی حکومت سے بات کرکے درگاہ شریف کو عام زائرین کے لیے کھلوایا جائے گا۔

اجمیر شریف درگاہ میں اب زائرین کو دھکا مکی اور بھیڑ سے محفوظ رکھنے کے لیے درگاہ کمیٹی کی میٹنگ معقد عمل میں آئی

انہوں نے کہا کہ اس کے لیے کوروناوائرس کے پیش نظر تمام رہنما اصول پر عمل کیا جائے گا، اور تمام عقیدت مندوں کو عمل کرنے پر پابندعہد بنایا جائے گا۔

کمیٹی کی میٹنگ میں درگاہ شریف کے شاہجہانی گیت اور چھتری گیٹ کو وسیع کرنے کی قواعد پر عمل کرنے کے بات بھی کی گئی۔

کمیٹی کی میٹنگ میں طہارت خانہ اور آستانہ شریف میں جاری چاندی کے کام کے سلسلے میں بھی کئی اہم فیصلے لیے گئے ہیں

خیال رہے کہ برسات کے موسم میں عام زائرین کو درگاہ میں بے حد دشواریاں پیش آتی ہیں، اس معاملے میں بھی ابھی ٹرینیز سسٹم کو درست بھی کروایا جائے گا۔

اس کے علاوہ درگاہ ناظم شکیل احمد نے بتایا کہ کووڈ-19 کی وجہ سے درگاہ کی آمدنی کا ذریعہ بند ہونے پر اب روزمرہ کے خرچ پر دشواری پیش آرہی ہے، اس لیے اب درگاہ کا کھولنا ضروری ہے۔

کمیٹی کی میٹنگ میں طہارت خانہ اور آستانہ شریف میں جاری چاندی کے کام کے سلسلے میں بھی کئی اہم فیصلے لیے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details