راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے کربلا علاقے میں واقع راجستھان حج ہاؤس میں عازمین حج لے لیے ٹیکہ کاری کیم کا انعقاد کیا گیا۔یہ ٹیکہ کاری کیمپ صبح دس بجے شروع ہوا اور دوپہر کو دو بجے تک جاری رہا۔ اس دوران یہاں پر راجستھان حج کمیٹی کے عہدیداران سمیت دیگر لوگوں موجود رہے۔ اس دوران کثیر تعداد میں عازمین حج کے رشتہ داروں نے بھی یہاں پر شرکت کی۔ جو بھی عازمین حج اس کیمپ میں شرکت کرنے کے لیے پہنچے تھے ان تمام لوگوں کو مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے جو گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے اس کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئی۔ ساتھ ہی مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے عازمین حج کو سوٹکیس بھی تقسیم کیے گئے۔Medical camp held for Hajj Pilgrims
Medical camp for Hajj Pilgrims: جے پور میں عازمین حج کے لیے ٹیکہ کاری کیمپ - حج 2022
حج 2022 کا سفر کا آغاز ہو چکا ہے اور مخلتف جگہوں پرعازمین حج کے لیے تربیتی اور ٹیکہ کاری کیمپ کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔ آج راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں عازمین حج کے لیے ٹیکہ کاری کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جہاں کثیر تعداد میں عازمین حج نے ٹیکے لگوائے، اس دوران راجستھان حج کمیٹی کے ممبران بھی موجود رہے۔Medical camp held for Hajj Pilgrims
![Medical camp for Hajj Pilgrims: جے پور میں عازمین حج کے لیے ٹیکہ کاری کیمپ جے پور میں عازمین حج کے لیے ٹیکہ کاری کیمپ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-15479242-thumbnail-3x2-sa.jpg)
جے پور میں عازمین حج کے لیے ٹیکہ کاری کیمپ
جے پور میں عازمین حج کے لیے ٹیکہ کاری کیمپ
وہیں اس پورے کیمپ کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے راجستھان حج کمیٹی کے رکن عبدالحکیم نے بتایا کہ راجستھان حج کمیٹی کی جانب سے جاری گائیڈ لائن کے مطابق یہ کیمپ منعقد کیا گیا، انہوں نے بتایا کہ اس کیمپ میں جے پور اور دوسا ضلع کے عازمین حج نے ٹیکہ لگوائے۔ وہیں راجستھان حج کمیٹی کے ای او محمود خان نے بتایا کہ راجستھان حج کمیٹی کے چیئرمین امین کاغذی کی جانب سے یہاں پر تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: Pilgrims were Vaccinated in Ajmer: اجمیر شریف میں 151 عازمین حج کو ٹیکہ لگایا گیا