راجستھان میں مرد و خواتین پیرا ٹیچرس پرماننٹ بحالی کے لیے ریاستی حکومت کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں، ان کا کہنا ہے ہمارے پاس بھی وہ تمام ڈگریاں ہیں جو سرکاری ٹیچرس کو دستیاب ہیں۔
راجستھان میں پیرا ٹیچرس کا مظاہرہ الگ الگ ضلعوں میں ٹیچرس مختلف طریقوں سے اپنی بحالی کو لیکر احتجاج کر رہے ہیں۔
کہیں خواتین پیرا ٹیچرس قرآن کی تلاوت کر کے اپنا مظاہرہ کر رہی ہیں، تو کہیں مرد پیرا ٹیچرس اپنے کپڑے اتار کر اور بھیک مانگ حکومت کے لیے چندہ جمع کر مظاہرہ کر رہے ہیں۔
راجستھان میں پیرا ٹیچرس کا مظاہرہ ایسا ہی کچھ منظر راجستھان میں دیکھنے کو ملا۔ وہاں مدرسوں میں پڑھانے والے پیرا ٹیچرس 22 جولائی سے ہی مدرسوں پر تالا چڑھا دیا ہے۔
آج ریاستی مدرسہ بورڈ دفتر کے باہر پیرا ٹیچرس نے احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے پرماننٹ بحالی کی مانگ کی۔
پیرا ٹیچرس تنظیم کی جانب سے کہا گیا کہ اگر ہمارا مطالبہ پورا نہیں کیا گیا تو 29 جولائی کو ہم لوگ دارالحکومت جئے پور جا کر احتجاج کریں گے۔
پیرا ٹیچرس صدر ندیم صدیقی کا کہنا ہے کہ آج ہمیں تین روز ہو چکے ہیں مظاہرہ کرتے ہوئے، لیکن ہماری مانگوں کو سننے کوئی حکومت کا نمائندہ نہیں آیا ہے۔ اس سے حکومت کا اصلی چہرہ سامنے آرہا ہے۔