اجمیر: مارواڑ مسلم ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی Marwar Muslim Education and Welfare Society کے تحت چلنے والی مولانا آزاد یونیورسٹی کے وائس چانسلر سید جمیل کاظمی کے مطابق سوسائٹی کے صدر محمد عتیق احمد کی سرپرستی میں مسلم طلبہ کے لئے اعلی ترین فلاحی کام کیے جا رہے ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ زمینی سطح پر رہ کر معاشی طور پر پسماندہ طلبہ کو اعلی تعلیم فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
خصوصی طور پر اقلیتی خواتین کے لیے مختلف پروگرام بھی چلائے جارہے ہیں تاکہ انہیں بھی تعلیم سے جوڑا جا سکے۔
سوسائٹی کے چیئرمین محمد عتیق احمد کے مطابق یونیورسٹی میں گریجویشن، پوسٹ گریجویشن کے ساتھ ساتھ مختلف مضامین میں پی ایچ ڈی کی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔