راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے آمیر علاقہ میں واقع گرانڈ ویلی میں اجتماعی شادی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس شادی کی تقریب شیخ برادری کی جانب سے Wedding Ceremony Organized By Sheikh Biradari منعقد کی گئی۔ یہاں پر 50 جوڑوں کی شادی ہوئی۔
اس دوران یہاں پر موجود تمام لوگوں کی جانب سے دولہا اور دلہن کو مبارکباد پیش کی گئی۔ وہیں ان تمام لوگوں کو دعاؤں سے بھی نوازا گیا۔ اس پروگرام میں شرکت کرنے کے لیے ریاست سمیت پورے ملک بھر سے لوگ پہنچے۔ اس پروگرام میں انتظامیہ اور پولیس کا کافی تعاون رہا۔