اردو

urdu

ETV Bharat / state

اجمیر: مسجد موئے مبارک میں لوگوں کےلیے ٹھنڈے پانی کا انتظام - ٹھنڈے پانی

ریاست راجستھان میں ان دنوں شدید گرمی کا اثر دیکھا جارہا ہے، ایسے میں سڑکوں پر راہگیر گرمی سے بچنے اور پیاس بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

masjid committee provide cold water for public
اجمیر: مسجد موئے مبارک میں لوگوں کےلیے ٹھنڈے پانی کا انتظام

By

Published : Jul 12, 2020, 6:57 PM IST

Updated : Jul 12, 2020, 7:18 PM IST

اجمیر شریف کی مسجد موئے مبارک کی جانب سے راہگیروں اور خاص و عام لوگوں کےلیے ٹھنڈا پانی مہیا کرایا جارہا ہے۔

اجمیر: مسجد موئے مبارک میں لوگوں کےلیے ٹھنڈے پانی کا انتظام

ضلع کلکٹریٹ کچہری میں واقع مسجد موئے مبارک کی انتظامیہ کمیٹی نے شدید گرمی کے موسم میں راہگیروں کو راحت فراہم کرانے کے مقصد سے مسجد کے باہر ٹھنڈے پانی کا کولر نصب کیا گیا ہے۔

مسجد کمیٹی کے ذمہ دار خواجہ سید غیاث الدین چشتی نے بتایا کہ موسم گرما میں لوگوں کےلیے ٹھنڈا پانی فراہم کرنا ثواب ہے اسی لیے مسجد کمیٹی نے بنا لحاظ مذمت و ملت لوگوں کےلیے ٹھنڈے پانی کا انتظام کیا ہے۔

واضح رہے کہ ضلع بھر سے لوگ کچہری آتے ہیں جہاں لوگوں کی سہولت کےلیے مسجد کمیٹی نے ایک کتبخانہ، گیسٹ ہاؤز سمیت دیگر ضروری سہولیات فراہم کر رکھی ہے۔

Last Updated : Jul 12, 2020, 7:18 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details