اردو

urdu

ETV Bharat / state

Anju Becomes Fatima اسلام قبول کرنے کے بعد انجو کا نصراللہ سے نکاح - انجو اور نصراللہ کی شادی

راجستھان کے ضلع الور سے پاکستان پہنچنے والی انجو نے اپنے عاشق نصراللہ سے شادی کر لی ہے۔ انجو نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام فاطمہ رکھا ہے۔ سٹی پولیس اسٹیشن کے ایک سینئر افسر محمد وہاب نے ان دونوں کے شادی کی تصدیق بھی کردی ہے۔

Married Indian woman Anju becomes Fatima weds her Pak Facebook friend after converting to Islam
اسلام قبول کرنے کے بعد انجو کا نصراللہ سے نکاح

By

Published : Jul 25, 2023, 9:03 PM IST

پشاور: بھارت سے پاکستان جانے والی انجو نے اسلام قبول کرنے کے بعد منگل کو اپنی پاکستانی دوست نصراللہ سے شادی کر لی ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے اس کی تصدیق بھی کردی ہے۔ انجو (34) اپنے پاکستانی دوست نصر اللہ (29) کے گھر رہ رہی ہے۔ وہ 2019 میں فیس بک پر دوست بنے تھے۔ دونوں نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی مقامی عدالت میں شادی کی۔ سٹی پولیس اسٹیشن کے ایک سینئر افسر محمد وہاب نے بتایا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد انجو کی رسمی شادی نصر اللہ سے آج ہوئی ہے۔

پولیس افسر نے بتایا کہ دونوں نصراللہ کے اہل خانہ، پولیس اہلکاروں اور وکلاء کی موجودگی میں دیر بالا کی ضلعی عدالت میں پیش ہوئے۔ مالاکنڈ ڈویژن کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل ناصر محمود نے انجو اور نصراللہ کی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی خاتون کا نام اسلام قبول کرنے کے بعد فاطمہ رکھا گیا ہے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق افسر نے بتایا کہ بھارتی خاتون کو پولیس کی حفاظت میں عدالت سے گھر بھیج دیا گیا ہے۔

اس سے قبل ایک ویڈیو پیغام میں انجو نے کہا کہ میں سب کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ میں یہاں قانونی طریقے سے آئی ہوں۔ یہ دو دن کی بات نہیں کہ میں یہاں اچانک آگئی ہوں اور میں یہاں محفوظ ہوں۔ میں تمام میڈیا والوں سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ میرے رشتہ داروں اور بچوں کو پریشان نہ کریں۔ انجو کی شادی راجستھان میں رہنے والے اروند سے ہوئی تھی جس کے ایک 15 سالہ بیٹی اور چھ سال کا ایک بیٹا ہے۔

انجو بھارت سے واہگہ اٹاری بارڈر کے ذریعے قانونی طور پر پاکستان گئی۔ پاکستان کی وزارت داخلہ کی طرف سے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو بھیجی گئی ایک سرکاری دستاویز کے مطابق انجو کو صرف اپر دیر ضلع کے لیے 30 دن کا ویزا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انجو اور نصراللہ کی شادی سے پہلے کی شوٹ کی گئی ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں انجو پاکستان میں اپنے عاشق نصراللہ کے ساتھ نظر آرہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ حال ہی میں دونوں نے منگنی سے قبل پری ویڈنگ شوٹ کیا ہے۔ اس میں دونوں ایک ساتھ چلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

نصراللہ شیرینگل کی یونیورسٹی سے سائنس گریجویٹ ہیں اور وہ پانچ بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔ نصراللہ نے مقامی حکام کو دیے گئے حلف نامے میں کہا تھا کہ ان کی دوستی میں کوئی محبت کا زاویہ نہیں ہے اور انجو 20 اگست کو بھارت واپس چلی جائے گی۔ حلف نامے کے مطابق وہ اپر دیر ضلع سے باہر بھی نہیں جائیں گی۔ اپر دیر کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) مشتاق خان نے پیر کو کہا تھا کہ وہ ایک ماہ کے ویزے پر پاکستان آئی ہیں اور ان کے تمام دستاویزات درست ہیں۔ خان کے حوالے سے جیو نیوز نے کہا کہ انجو محبت کے لیے نئی دہلی سے پاکستان آئی ہیں اور یہاں خوشی سے رہ رہی ہیں۔

انجو کے شوہر اروند نے راجستھان کے بھیواڑی میں صحافیوں کو بتایا کہ ان کی بیوی جمعرات کو یہ کہہ کر گھر سے نکلی تھی کہ وہ جے پور جارہی ہے، لیکن بعد میں گھر والوں کو معلوم ہوا کہ وہ پاکستان میں ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ انجو جلد ہی گھر واپس آجائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ انجو کی طرح اس سے قبل سیما غلام حیدر بھی پاکستان سے انڈیا آئی ہے۔ سیما حیدر چار بچوں کی ماں ہیں۔ وہ سچن مینا کے ساتھ رہنے کے لیے نیپال کے راستے غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوئی تھی۔ سیما نے 2019 میں PUBG کے ذریعے سچن سے دوستی کی۔ اتر پردیش پولیس کے مطابق 30 سالہ سیما 22 سالہ سچن کے ساتھ دہلی کے قریب گریٹر نوئیڈا کے ربو پورہ علاقے میں رہ رہی ہے جہاں سچن کیرانے کی دکان پر کام کرتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details