اردو

urdu

ETV Bharat / state

شدید بارش متعدد مکان منہدم، انتظامیہ بے خبر - راجستھان نیوز

راجستھان کی دارالحکومت جے پور میں گزشتہ جمعہ کے روز ہوئی شدید بارش کی وجہ سے کہیں پرمکان منہدم ہو گئے تو کہیں پر بارش کے پانی کی وجہ سے سڑک پر کھڑی ہوئی گاڑیاں زمین میں دھنس گئیں۔

many houses collapsed due to heavy raining
شدید بارش متعدد مکان منہدم

By

Published : Aug 15, 2020, 4:00 PM IST

دارالحکومت جے پور کے رحیمن کالونی علاقے کے لوگوں کا کہنا گزشتہ روز آئی بارش نے کافی زیادہ تباہی اس علاقے میں مچائی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ، 'بارش کتنی خطرناک تھی کہ 200 کے قریب گاڑیاں اور ہزاروں میں پانی کے ساتھ میں مٹی بھی جمع ہوگی۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ، 'ہم نے کئی مرتبہ کنٹرول روم میں رابطہ کرنے کی کوشش کی ہے، لیکن وہاں پر فون ہمیشہ بیزی آ رہا ہے، جو یہاں کے رکن اسمبلی ہے ان سے بھی ہم نے رابطہ کرنے کی کوشش کی ہے لیکن ان کا کہنا تھا کہ 15 اگست کو ہونے کی وجہ سے آج آپ لوگوں کا کام نہیں ہو پائے گا۔'

گھروں میں بھر گیا پانی

مقامی باشندوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ، 'جو یہاں کے مقامی پارشد ہیں وہ بھی ہمارے درمیان نہیں آرہے ہیں۔'

علاقے کے نوجوانوں کا کہنا ہے کہ، 'اگر اب افسران اور ذمہ داران اس علاقے میں ہماری پریشانی کا حل کرنے کے لیے نہیں پہنچتے ہیں تو ہم ہم دہلی ہائی وے کو جام کر دیں گے۔'

بھاری بارش

مزید پڑھیں:

راجستھان مسلم وقف بورڈ دفتر میں جشن یوم آزادی

وہی مقامی باشندوں نے رحیمن کالونی کے باشندوں کے ساتھ میں حکومت کی جانب سے سوتیلا برتاؤ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ، 'ہمارے قریب میں ایک گنیس کالونی ہے، لیکن اس گنیس کالونی میں کافی زیادہ جے سی بی بھیجی گئی ہے اور ہمارے یہاں پر کوئی بھی مشین نہیں آئی ہے اس وجہ سے ہم لوگوں کو کافی دقت آ رہی ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details