راجستھان کے شہر اجمیر کے شری نگر پولیس اسٹیشن علاقہ کے تحت آنے والا نولاکھا گاؤں میں پورن سنگھ نامی ایک شخص نے جمعرات کے روز خودکشی کرلی۔ اس معاملے میں بزرگ کے رشتہ داروں اور گاؤں والوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بزرگ کو لگاتار محکمہ بجلی کے اہلکاروں کی جانب سے پریشان کیا جارہا تھا، جس کی وجہ سے پورن سنگھ نے یہ قدم اٹھایا۔ اس معاملے کے بعد ناراض گاؤں والوں نے متوفی کے رشتہ داروں کے ساتھ ڈسکام دفتر( محکمہ بجلی) پہنچ کر اپنے غصے کا اظہار کیا۔ ۔ Ajmer man Suicide after being Harassed by Power Dept
گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ نولاکھا گاؤں کے رہنے والے پوران سنگھ پولٹری فارم چلایا کرتے تھے۔ ڈسکام کے عہدیداروں نے غلط طریقے سے ان پر 3 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا۔ جس کی بازیابی کے لیے ڈسکام کی ویجیلنس ٹیم انہیں مسلسل دھمکیاں دے رہی تھی۔ انہیں کئی بار نوٹسز جاری ہوئے، پورن نے کئی بار دفاتر کے چکر بھی لگائے۔ لیکن کسی نے اس کی بات نہیں سنی۔ آخر کار بزرگ نے پریشان ہو کر زہر کھا کر اپنی جان دے دی۔