اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان: الور میں ایک شخص کا پیٹ پیٹ کر قتل - پولیس کے مطابق لاش کھیتوں کی ایک جھونپڑی سے برآمد ہوئی ہے

راجستھان کے ضلع الور میں 43 سالہ دین محبت نامی ایک شخص کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

man beaten to death in rajasthan's alwar
راجستھان: الور میں ایک شخص کا پیٹ پیٹ کر قتل

By

Published : Feb 2, 2021, 12:03 AM IST

پولیس کے مطابق، ریاست راجستھان کے ضلع الور کے ہرسورہ پولیس اسٹیشن کے علاقے میں ایک 43 سالہ شخص کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔

بحروڑ کے ڈی ایس پی دیشراج گجر نے بتایا کہ 'فارنسک ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ متوفی کے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کردی گئی ہے۔ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: الور میں 84 گاوں کی مہاپنچایت شروع


مقتول دین محبت جو ضلع الور کے قصبہ خیرتھل کا رہائشی بتایا جارہا ہے، وہ کھیتوں کی محافظ کی حیثیت سے کام کرتا تھا۔ مقتول کے بیٹے قیوم خان نے تھانہ ہرسورہ میں رپورٹ درج کرا دی ہے۔

مقتول کے بیٹے قیوم خان نے الزام عائد کیا ہے کہ گاؤں کے لوگوں نے اس کے والد کو لاٹھیوں سے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق لاش کھیتوں کی ایک جھونپڑی سے برآمد ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details