اردو

urdu

ETV Bharat / state

Man Arrested In Cigarette Stolen Case: لاکھوں روپے کے سگریٹ چوری کرنے والا شخص پولیس کی گرفت میں - ریاست راجستھان کے ضلع الور

الور گیٹ تھانے کی پولیس نے 35 لاکھ روپے کی سگریٹ چوری کے معاملے میں ایک مفرور ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آنے کا امکان ہے۔پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

لاکھوں روپے کے سگریٹ چوری کرنے والا شخص پولیس کی گرفت میں
لاکھوں روپے کے سگریٹ چوری کرنے والا شخص پولیس کی گرفت میں

By

Published : Mar 15, 2023, 4:40 PM IST

لاکھوں روپے کے سگریٹ چوری کرنے والا شخص پولیس کی گرفت میں

الور:ریاست راجستھان کے ضلع الور میں واقع الور گیٹ تھانے کی پولیس نے 35 لاکھ روپے کی سگریٹ چوری کے معاملے میں ایک مفرور ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آنے کا امکان ہے۔پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

اس معملے میں مجید جانکاری دیتے ہوئے اے ایس آئی وجیندر سنگھ نے بتایا کہ نصیر آباد روڈ کے رہنے والے سبھاش چندر نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی کہ ان کے فارم پر لاکھوں روپے کے سگریٹ کی چوری ہوئی۔ انہوں نے اپنی تحریر میں بتایا کہ سرینگر روڈ پر واقع اشوک موٹرز نامی اس کے فارم (گودام) سے 35 لاکھ روپے مالیت کے سگریٹ چوری کی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس نے اس معاملے میں شاطر چور اوم پرکاش کو گرفتار کر لیا۔وہ کافی دنوں سے مفرور تھا۔ ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔فی الحال بذریعہ پولیس ملزم سے مزید پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

اے ایس آئی وجیندر سنگھ نے بتایا کہ اس معاملے میں اب تک پانچ لوفوں کی گرفتاری عمل میں آ چکی ہے۔پولیس کی تفیش جاری ہے۔مزید لوگوں کی گرفتاری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Rajasthan Paper Leak راجستھان ٹیچرز بھرتی پیپر لیک کے ماسٹر مائنڈ بھوپیندر سارن گرفتار

ضلع اجمیر میں چوری کی وارداتیں تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اب شاطر چور بیڑی سگریٹ کے بڑے کارخانوں کو بھی اپنا نشانہ بنا رہے ہیں۔ پولیس کی سست رفتار کارروائی کی وجہ سے اجمیر شہر میں چوری کی وارداتوں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details