بالی ووڈ میں سلمان خان کی فلم جے ہو سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والے اعمال ملک اور ارمان ملک نے صوفی حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی کی بارگاہ میں حاضری دی اور اپنے خاندان کی خوشیوں کے ساتھ ساتھ اپنی زندگی میں کامیابی کی دعا بھی مانگی۔
ارمان ملک میوزک ڈائریکٹر اور میوزک کی دنیا میں مشہور انو ملک کے بھتیجے اعمال کے ساتھ ارمان نے بھی خواجہ صاحب کی بارگاہ میں کامیابی کے لیے شکرانہ ادا کیا۔