اجمیر: عالمی شہرت یافتہ حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے 811 ویں عرس میں 5000 ملنگوں کا ایک وفد روایتی انداز میں مہرولی شریف سے اجمیر کے لئے روانہ ہوا۔ درگاہ کے خادم سید ذوالفقار چشتی عرف باری بابا کے مطابق منگل کو اجمیر عرس کی چھڑی مبارک حضرت بابا قطب الدین بختیار کاکی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ سے نیک تمناؤں کے ساتھ روانہ کی گئی۔ ملنگوں کا یہ وفد عرس کے آغاز سے ایک دن قبل درگاہ اجمیر پہنچے گا۔ Malang Will Present Chari Mubarak In Dargah Ajmer Sharif
اس وفد کی کو دہلی سے اجمیر کے راستہ میں کسی کسم کی کوئی دشواری پیش نا آئے اس کے لئے درگاہ انجمن شیخ زادگان کی جانب سے مختلف سوہلیت فراہم کرائی جاےگی۔ انجمن کے سیکرٹری شیخ زادہ زائد الحق چشتی نے بتایا کی خواجہ صاحب کے 811وے عرس مبارک میں شرکت کرنے والے ہزاروں ملنگوں کے وفد کے لئے ان کے سفر کے درمیان لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔