اقلیتی وزیر صالح محمد نے کہا ہے کہ آج حکومت راجستھان کے دو برس مکمل ہونے پر میں راجستھان کی عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، کہ انہوں نے کانگریس پارٹی پر بھروسہ کیا اور راجستھان میں کانگریس حکومت بنائی۔
ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران راجستھان حکومت کے دو برس مکمل ہونے کے موقع پر اقلیتی وزیر صالح محمد نے کہا کہ گزشتہ بی جے پی حکومت کی جانب سے اقلیتی طبقے کے لئے کسی طرح کا کوئی کام نہیں کیا گیا جو اسکیم چلائی جا رہی تھی ان اسکیم کو بھی بند کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آج راجستھان کی حکومت بہترین کام کر رہی ہے، ہماری حکومت سے غریب، نوجوان، کسان ہر طبقہ خوش ہے۔ دو برس میں اقلیتی طبقے کے لیے سب سے بڑا کام کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ گزشتہ 18 سے 20 برس سے یہ مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ راجستھان مدرسہ بورڈ ایکٹ بنایا جائے، اور ہمیں کافی خوشی ہے کی ہماری حکومت نے مدرسہ بورڈ ایکٹ بنایا۔